لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم ’’ 12 ایئرزاے سلیو‘‘ میں کام کرنے والی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لوپیٹا نیونگ بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی مداح نکلیں۔
لوپیٹا نے عرفان خان کی فلم لنچ باکس دیکھنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ لنچ باکس کی کہانی دل کو چھو لینے والی ہے۔ خاص طور پر وہ منظر جس میں سردی اور بارش دکھائی گئی ہے۔
لوپیٹا نے کہا کہ وہ فلم میں عرفان خان کے کام سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ ہالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کے جواب میں لنچ باکس کے ڈائریکٹر رتیش بٹرا اور عرفان خان نے بھی اپنے پیغامات میں لوپیٹا کا شکریہ ادا کیا۔