الخدمت کراچی آرفن کئیر پروگرام کے تحت مزید آرفن بچوں کی کفالت شروع کر دی گئیں

کراچی: الخدمت کراچی آرفن کئیر پروگرام کے تحت مزید 15 بچوں کی کفالت شروع کر دی گئیں ،الخدمت کراچی آرفن کئیر پروگرام کے تحت اب تک 607 بچوں کو رجسٹرڈ اور 316 بچوں کی کفالت پہلے ہی جارہی ہیں ،جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر اسحاق خان نے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ یتیم بچے قوم کے مستقبل کے معمار ہیں ،یہی بچے بڑے ہوکر ملک اور قوم کی رہنمائی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اور انکی سرپرستی دراصل حکومت کی ذمہ داری ہے اسلئے کہ حکومت کے پاس وسائل اور ایک بڑا بجٹ موجود ہوتا ہے ۔مگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ہے ۔اس موقع پر الخدمت کراچی کے جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالعزیز نے آرفن بچوں میں وظائف کے تقسیم کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الخدمت آرفن کئیر پروگرام بہت کامیابی سے جاری ہے ،اور اس سال ہمارا ہدف 2000بچوں کو رجسٹرڈ کرنا ہیں ،الخدمت پورے پاکستان میں اہل ثروت حضرات کے تعاون سے آرفن بچوں کی کفالت کر رہی ہے،انھوں نے کہا کہ الخدمت آرفن کئیر پروگرام کے تحت آرفن بچوں کی تعلیم ،خوراک ،ذہنی اور جسمانی نشونما کی جاتی ہے تاکہ آرفن بچوں میں احساس محرومی کو ختم کیا جاسکے اور معاشرے میں ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکے ،الخدمت آرفن کئیر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ بچوں کے ساتھ وقت بہ وقت ملاقات کی جاتی ہے تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے جو کمی آرہی ہے اسے دور کیا جائے جماعت اسلامی ضلع غربی کے نائب امیر عبدالرزاق نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام ان معصوم بچوں کے مستقبل کو با و قار بنانے کے لئے ہے۔

الخدمت آرفن کئیر پروگرام معاشرے کے لئے مثالی پروگرام ہے ،ہم ان بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کرینگے ،دینی نقطہ نظر سے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان بچوں کی سرپرستی کریں ،الخدمت نے ان بچوں کی ذمہ داری لی ہے جوکہ ہم پوری کرنے کی ہر ممکن کو شش کرینگے ۔، ،الخدمت کے جنرل سیکر انجینئر عبدالعزیز نے مخئیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ الخدمت آرفن کئیر پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ ان بچوں کی اور بہتر طریقے سے کفالت کی جاسکے کیونکہ کفالت یتیم سے جنت کا حصول بھی رفاقت رسول بھی ،اس موقع پر الخدمت کراچی کے سینئر منیجر منظر عالم ،آرفن کئیر پروگرام کے مصطفی علی قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔