طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم جیسے عوامی منصوبے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ چوہدری اصغر
Posted on April 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: پنجاب میں وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی دانش سکولوں کا قیام ، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے یلو کیپ سکیم ، ہو نہار طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم جیسے عوامی منصو بے پنجاب حکو مت کی کار کردگی کا منہ بو لتا ثبوت ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملک اور قوم کو بحرانوں کی زد سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ان اقدامات کے ثمرات بہت جلد عوام کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی، اب صحیح معنوں میں ملک و قوم کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اور وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی طاقت بن کر ابھرے گا۔نواز شریف بہادری کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہر فورم پر پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر کے مسلم لیگ ن کے قائد وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام اور ملک دوست رہنما ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com