مذاکرات کی میز خیبرپختونخوا میں سجانے کیلئے تیار ہیں؛ سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

پشاور (جیوڈیسک) مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات کے فریقین مشکلات سے دوچار ہیں، طالبان صبر اور حکومت جرات کا مظاہرہ کرے، سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت ک ہے تو مذاکرات کی میز خیبرپختونخوا میں سجانے کے لیے تیار ہیں۔ پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام امن کانفرنس ہوئی جس میں مختلف جماعتوں کے صوبائی اور مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں مولانا سمیع الحق کا کہناتھا کہ طالبان کو غیرمشروط جنگ بندی پر مجبور کیا جبکہ حکومت نے بھی سیز فائر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو مشکلات درپیش ہیں، جس فریق نے مایوس کیا اصلیت عوام پر آشکارہ کریں گے۔ کانفرنس سے خطاب میں سینئر وزیر خیبر پختون خوا سراج الحق نے کہا کہ جنگ نے معاشی مشکلات سے دوچار کیا ہے، وفاقی حکومت صوبہ کے لئے پیکج کا اعلان کرے۔ ان کا کہناتھا کہ پہاڑوں پر مذاکرات ممکن نہیں۔ کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بھی مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہیں، وفاقی حکومت نے مذاکراتی عمل شروع کرکے عوام کے دل موہ لئے۔

میاں نواز شریف کو ملک میں شریعت کے نفاذ کے لئے قدم بڑھانا ہوگا۔طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیاجارہا ہے۔ قیدیوں کی رہائی سے اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوگا۔