کراچی:قائد آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، جلاؤ گھیراؤ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قائدآباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پتھارے داروں نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ سیل نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔

آج ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ قائد آباد پل کے نیچے اور اطراف میں پتھاروں اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ جیسے ہی کارروائی شروع کی گئی تو بڑی تعداد میں پتھارے داروں نے جمع ہوکر ہنگامہ آرائی شروع کردی، علاقے میں دکانیں بند کرا دیں اور پتھراؤ کرکے ٹریفک روک دی۔

اس دوران شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے شرپسندوں کو منتشر کر دیا تاہم اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اینٹی انکروجمنٹ سیل کی ٹیم تجاوزات کے خاتمے کا کام ادھورا چھوڑ کر چلی گئی۔