واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے یوکرائن کیلئے ایک ارب ڈالرامداد کے بل پر دستخط کر دیے۔ قانون میں روس پر نئی پابندیوں کی شق بھی شامل ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق صدرباراک اوباما کے دستخط کے ساتھ ہی یوکرائن کی امدادکابل قانون بن گیا ہے جس کے تحت امریکا یوکرائن کوایک ارب ڈالر قرض کی ضمانت دے گا۔
قانون میں روس پرنئی پابندیاں لگانے کی شق بھی شامل ہے۔ یوکرائن کے بحران میں کردار ادا کرنے والے کچھ روسی حکام پر پابندیوں کااطلاق ہوگا۔