کنگنا رناوت کی فلم ’’ریوالور رانی‘‘کا ٹائٹل سانگ جاری

Kangna

Kangna

ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کی فلم ’’ ریوالور رانی ‘‘کا ٹائٹل سانگ جاری کر دیا گیا۔

اوشا اوتھپ کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کی وڈیو میں کنگنا راناوت اسلحے کے زور پر دہشت پھیلاتی اور اپنی دلکش اداؤں کے جلوے دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ فلم میں وہ ایسی رانی کا کر دار ادا کر رہی ہیں جو ایک سیاسی پارٹی کی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ اسلحے کے زور پر کام کراتی اور بات کر تی ہے۔

سائی کبیر شری واستو کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی یہ فلم 11 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔