معین کی ناکامی، وقاریونس کو ہیڈکوچ بنانے پر غور شروع

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی ناکامی کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نئی کوچنگ ٹیم کا عندیہ دے دیا ہے جس کے بعد اب ایک بار پھر وقار یونس کے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ باؤلنگ کوچ کے علاوہ تمام کوچنگ سٹاف کا کنٹریکٹ دو ماہ کے لئے تھا اور اب دورہ آسٹریلیا کے لئے نئی کوچنگ ٹیم تشکیل دی جائیگی۔

سابق ہیڈ کوچ معین خان کو کوچ بناتے وقت کوچ فائنڈنگ کمیٹی نے معین خان کے بعد وقار یونس کا نام رکھا تھا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اب معین خان کی بطور ہیڈ کوچ ناکامی کے بعد وقار یونس فیورٹ چوائس بن گئے ہیں جن سے اس بارے میں بات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔