غیرمتاثر کن کارکردگی، سری لنکا نے سیمی فائنل میں کپتان کو ہی ڈراپ کر دیا

Sri Lanka

Sri Lanka

ڈھاکا (جیوڈیسک) سری لنکا نے غیرمتاثر کن کارکردگی کے سبب ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں کپتان دنیش چندیمل کو ہی ڈراپ کر دیا، ان کی جگہ قیادت کے فرائض لسیتھ مالنگا نے سنبھالے۔

چندیمل سلو اوور ریٹ کے سبب معطلی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کیخلاف گروپ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے،اس میچ میں بھی ملنگا نے کپتانی کی تھی،اس بار انھیں خراب پرفارمنس کے سبب باہر کیا گیا تاہم یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ چندیمل نے خود نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، فائنل فور مقابلے سے قبل ٹیم مینجمنٹ اور چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا نے اس معاملے پر تفصیلی غور و خوص کیا تھا۔

یہ بھی طے ہوا تھاکہ اگر ٹیم فائنل میں پہنچی تو مالنگا ہی کپتانی کریں گے، البتہ ٹائٹل فتح کی صورت میں ٹرافی چندیمل ہی وصول کرتے، ان کا ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ بہت ہی مایوس کن ہے،انھوں نے 26 میچز میں 13.30 کی اوسط سے 266 رنز بنائے، جس میں صرف ایک نصف سنچری شامل ہے، بطور کپتان انھوں نے16میچز جیتے لیکن ان میں بنائے گئے رنز کی تعداد صرف 111 ہے۔