لاہور (جیوڈیسک) مارننگ گلوری کے کیپٹن نعمان لیبیا سے وطن واپس پہنچ گئے۔ کہتے ہیں کہ موت کو قریب سے دیکھا ہے، واپس آ کر بہت خوشی ہوئی ،میڈیا کے کردار اور حکومت کی مدد کا شکر گزار ہوں۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن نعمان نے کہا کہ وطن واپسی پر حکومت کی مدد کا شکر گزار ہوں اور اللہ کا کرم ہے جس نے تکلیفوں سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت سارے پاکستانی ساتھی لیبیا میں ہیں۔
آفیسر غفران مرغوب کو لیبیا میں قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے وطن واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔ بیگم نعمان کا کہنا تھا کہ شوہر کی واپسی پر بے حد خوش ہوں اور اب کوشش کروں گی یہ واپس نہ جائیں۔