گڑھی خدا بخش (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شریک چئیرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو سیاسی سائنسدان تھے شہید کبھی مرا نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا اس وقت مشکل موڑ پر کھڑی ہے۔ پاکستان کو بچانے کی سوچ رکھی ہے ان کی حکومت کے چین کے ساتھ معاہدوں کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
جلسے سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سینیٹر رضا ربانی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، اعتزاز احسن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔