ضلع کورنگی میں یونین کونسل سطح پر انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کر دیا گیا
Posted on April 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت ضلع کی تمام یونین کونسل میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔عوامی شعور کی آگاہی اور ڈینگی سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے ڈینگی سے بچائو سے متعلق ہینڈ بل اور شاہراہوں اور محلوں میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر1کے علاقے ہندو پاڑہ ،مسان گھاٹ ،عظیم آباد ،اقبال آباد اور ملحقہ بستیوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا افتتاح کیا۔
اپنی نگرانی میں مذکورہ علاقوں میں اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی اقتدار احمد ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر باغات ندیم شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی میں عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا سرسبز اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ ،وزیر بلدیات اور سیکریٹری بلدیاتی کے خصوصی احکامات ضلع کورنگی میں تجاوزات کے خاتمے ،صفائی وستھرائی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ضلع کورنگی کے ہر زون کی ایک یونین کونسل میں روزانہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنا نے اور اس کی افادیت سے عوام کو آگاہ کریں اور اسپرے کی انجام دہی کی مکمل نگرانی کی جائے انہوں نے شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زون کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع میں صاف ستھرا اور سرسبزو صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریںتاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا یا جاسکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com