معروف پاکستانی شخصیات کے کردار ادا کرنا اچھا لگتا ہے، اوم پوری

Om Puri

Om Puri

لاہور (جیوڈیسک) ورسٹائل اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کی معروف شخصیات کے کردارادا کرنا بے حد اچھا لگتا ہے۔ بطورفنکاریہ خاصا چیلنجنگ کام ہے لیکن میں نے ہمیشہ چیلنج قبول کیے ہیں اوراپنی کڑی محنت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے جنرل ضیاء الحق اوراب جنرل اشفاق پرویزکیانی کا کردار ادا کررہا ہوں جو دیکھنے والوں کوپسند آئے گا۔

اداکاری میں کسی کوکاپی کرنا پسند نہیں کرتا لیکن جب کسی اہم شخصیت کے کردار کونبھانے کی ذمے داری آن پڑے تویہ ضروری ہوجاتا ہے کہ اس شخصیت کاانداز گفتگو، لباس اورہیئرسٹائل اپنایا جائے۔ جس طرح میں نے جنرل ضیاء الحق کے کردارکواپنانے کے لیے ان کی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے کچھ پرانی فوٹیج دیکھیں اوراب میں نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے حوالے سے بھی کچھ فوٹیج دیکھیں ہیں۔ وہ کس طرح بات کرتے تھے، کس طرح چلتے تھے اوران کا ہیئرسٹائل کیسا تھا۔ یہ سب چیزیں دیکھنے کے بعد ہی میں نے اپنا کام عکسبند کروایا ہے۔