رکشہ ڈرائیور ، ٹھیکیدار کی طرف سے ماہانہ پرچی فیس مانگنے کا صدمہ برداشت نہ کرسکا دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق
Posted on April 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ٹوبہ ٹیک سنگھ : بچوں کی روزی روٹی کے لیے نکلا موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور ، ٹھیکیدار کی طرف سے ماہانہ پرچی فیس مانگنے کا صدمہ برداشت نہ کرسکا دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوگیا موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں کا ٹھیکیدار کے خلاف شدید احتجاج ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے وفد کی ملاقات ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی وفد کو ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی تفصیل کے مطابق اللہ رکھا نامی موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور جوکہ اپنے بچوں کی روزی روٹی اور محنت مزدور ی کے لیے آیا تو تحصیل ٹھیکیدارمحمد مشتاق نے تحصیل کونسل کمالیہ کی طرف سے موٹرسائیکل رکشہ پر پانچ روپے فی یوم پرچی کی بجائے غریب محنت کش موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور سے دیڑھ سوروپے ماہانہ مانگ لیے جس پر غریب محنت کش موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور ماہانہ پرچی فیس یک مشت ادانہ کر سکا۔
ٹھیکیدار نے موٹرسائیکل رکشہ اپنی تحویل میں لے کر بلدیہ کے حوالے کردیا غریب موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور صدمہ کی تاب نہ لاسکا اوردل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا موٹرسائیکل انصاف رکشہ یونین کے رہنمائوں محمد اکرم شیرازی ،محمد طارق، محمد اجمل ابر ارحسین ،نے میڈم خورشید انصاری کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے وفد کی صورت میں ملاقات کی ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی بھرپور یقین دہانی کروائی یادرہے کہ غریب متوفی محنت کش موٹرسائیکل ڈرائیور کے بوڑھے والدین چھوٹے چھوٹے بچے اور ایک بچی صرف 15یوم کی ہے جن کا کوئی متوفی کے علاوہ کوئی کمانے والا نہ تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com