ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم 14 اپریل سے شروع ہو گی
Posted on April 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ٹوبہ ٹیک سنگھ : ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم 14 اپریل سے شروع ہوگی جس میں محکمہ صحت کی سپیشل ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی جبکہ17اور 18اپریل کو بطور کیچ اپ سویپنگ ڈیز کسی ناگزیر وجوہات کی بناء پر رہ جانیوالے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاری،ہر یونین کونسل میں پولیو ٹیموں اور مائیکرو پلان کی موجودگی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس مورخہ7 اپریل بروز سوموار صبح دس بجے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس میں محکمہ صحت،پاپولیشن ویلفیئر،اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اوز و دیگر محکموں کے ضلعی انتظامی افسران سمیت ڈاکٹرز،پولیس و میڈیا کے نمائندہ جات شرکت کریں گے۔
ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں خصوصا طلباء کیلئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حصول کے تمام مراحل کو آسان اور شفاف بناتے ہوئے غیر ضروری دفتری رکاوٹوں اور پچیدگیوں کو فی الفور دور کرنے کے علاوہ درخواست فارم پر نمبردار،پٹواری اور تحصیلدار کی تصدیق ختم کرکے صرف ایک یوم میں ہی ڈومیسائل کا حصول ممکن بنادیا ہے۔اب شہریوں خصوصا طلبا و طالبات کو ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں داخلہ لینے کے دوران کسی قسم کی پریشانی اوردقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com