ملائیشیا : لاپتہ طیارے کا بلیک بکس ڈھونڈنے کیلئے زیرِ آب تلاش شروع

Malaysia Aircraft

Malaysia Aircraft

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا بلیک بکس ڈھونڈنے کے لیے جنوبی بحرِ ہند میں زیرِ آب تلاش شروع کردی گئی ہے۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق زیرآب تلاش کا کام دو ایسے بحری جہازوں کے ذریعے کیا جارہا ہے جو لاپتہ طیارے کے بلیک بکس کے سگنل کو پکڑنے والے آلات سے لیس ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے اس تلاش میں وقت کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ بلیک باکس کی بیٹری 7 اپریل تک ہی سگنل بھیج سکتی ہے اور اس کے بعد ڈیڈ ہوجائے گی۔ گم شدہ طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کے لیے آسٹریلیا کی سربراہی میں جاری مہم میں مزید بحری اور ہوائی جہازوں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ جہاز جنوبی بحرہند کے دور افتادہ اور وسیع حصے میں مصروف عمل ہیں۔ آج ملبے کی تلاش کے کام میں 14 طیارے اور نو بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔