عالمی ریکارڈ کی کوشش میں امریکی سکائی ڈائیور جان کی بازی ہار گیا

American, Sky Divers

American, Sky Divers

ایری زونا (جیوڈیسک) امریکی ریاست ایری زونا میں عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش میں ایک سکائی ڈائیورجان کی بازی ہار گیا۔ ایری زونا میں 2 سو 22 سکائی ڈائیورز پر مشتمل گروپ نے ایک ساتھ سکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ بنانا تھا لیکن اس دوران ایک سکائی ڈائیور پیرا شوٹ نہ کھلنے کے باعث زمین پر گر کر ہلاک ہو گیا۔

مرنے والے سکائی ڈائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے 28 ممالک کے سکائی ڈائیورز کو 6 ہزار میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگانا تھی۔ گزشتہ سال بھی اسی طرح کی کوشش میں 2 سکائی ڈائیورز چٹان سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئے تھے۔