سلمان سے دشمنی کی انتہا کہ شاہ رخ اپنے دوست کرن جوہر سے ہی ناراض

Karan Johar, Shah Rukh Khan

Karan Johar, Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان جاری سرد جنگ سے کون واقف نہیں جب کہ دونوں ستارے کئی مرتبہ ایک دوسرے سے گلے بھی مل چکے ہیں لیکن ان کے درمیان رنجشیں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب معاملہ یہاں تک پہنچ گیا کہ کنگ خان بالی ووڈ میں اپنے سب سے قریبی دوست کرن جوہر سے صرف اس لئے ناراض ہوگئے ہیں کہ انہوں نے اپنے ٹی وی شو میں سلو میاں کو موعو کر لیا تھا۔

کرن جوہر کے ٹی وی ٹاک شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے رواں سیزن میں شاہ رخ خان نے شرکت کا وعدہ کیا تھا تاہم کرن جوہر نے اپنے شو کی ابتدا سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو مدعو کر کے کی۔ اس شو میں سلمان خان نے کئی ایسی باتیں کیں جس کی گونج کئی دنوں تک بالی ووڈ اور سوشل میڈیا میں سنائی دیتی رہی، انٹرویو نشر ہونا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے دیرینہ دوست کرن جوہر سے ہی ناراض ہوگئے، کنگ خان کی کرن جوہر سے ناراضگی اس قدر شدید تھی کہ انہوں نے ناصرف ’’کافی ود کرن ‘‘ شو میں آنے کا وعدہ توڑ ڈالا اورکرن جوہرسے رابطہ ہی منقطع کر دیا۔