کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی ،2 مغوی نوجوان بازیاب

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے اغواء کئے گئے 2 مغوی نوجوان بازیاب کرالیے۔ لیاری کے علاقے الفلاح روڈ پر رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اغواء کئے گئے دومغویوں کو بازیاب کرالیا۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بازیاب کئے جانے والے نوجوانوں میں 25 سالہ محمد اسلم اور 14 سالہ اکبر علی شامل ہیں، دونوں نوجوانوں کو لیاری گینگ وار سے وابستہ ملزمان نے اغواء کیا تھا۔