جون تک 770 ارب ٹیکس وصولی کا غیر حقیقت پسندانہ ہدف مقرر

FBR

FBR

اسلام آ باد (جیوڈیسک) ایف بی آرکی طرف سے رواں مالی سال کے دوران ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے آخری سہ ماہی کیلیے 770 ارب کا غیر حقیقت پسند انہ ہدف مقرر کرنیکا انکشاف ہواہے۔

ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لئے ٹیکس وصولیوں میں 31.1 فیصد گروتھ درکار ہو گی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ابھی تک یہ شرح 17 فیصد سے نہیں بڑھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ ہدف حاصل کر بھی لیا گیا تو رواں مالی سال کیلیے مقرر کردہ 2475 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا اور مالی سال کے اختتام تک ڈیڑھ سے دو سو ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال ہوگا۔