ڈیرہ بگٹی :پیر کوہ گیس فیلڈ میں 16 انچ قطر کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ

 Pipeline

Pipeline

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں گیس کنواں نمبر 15, 16 اور 29 سے پلانٹ کو جانے والی 16 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ گیس فیلڈ میں نامعلوم افراد نے 16 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا، دھماکے سے گیس کنواں نمبر 15, 16 اور 29 سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، سیکورٹی فورسز اور متعلقہ محکمہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے تاہم ابھی تک متاثرہ پائپ لائن میں مرمت کا کام شرو ع نہیں ہوسکا ہے۔