تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں مزید دو بچیاں دم توڑ گئیں۔ خشک سالی اور جان لیوا امراض اب تک 224 افرادکی جان لے چکے ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں اب بھی 58بچے زیرعلاج ہیں۔جن کے علاج معالجے کے لئے مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی ایک سوالیہ نشان ہیایک ایک بیڈ پر دو، دو مریض زیر علاج ہیں۔ صفائی ادویات کی فراہمی بھی ایک مسئلہ ہے۔
آج یہاں زیر علاج مزید دو بچیاں دم توڑ گئیں جس کے بعد تھر میں جان لیواامراض اور خشک سالی سے مرنے والوں کی تعداد 224 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے اعلا ن کردہ امدادی رقوم کے حصول کے لئے بے نظیر انکم اسپورٹ کارڈ ہاتھوں میں تھامے متاثرین کی بڑی تعداد بینکوں کے باہر موجود رہتی ہے جو جزوی طور پر فعال اے ٹی ایم سے رقوم نکالنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرتی رہتی ہے۔ تھر میں گرمی بھی بڑھتی جارہی ہے جس کے ساتھ امداد بھی تقریباً تھم گئی ہے۔