رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان پولیس نے بھونگ کے قریب مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی، تین ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 9 کلو باردوی مواد برآمد کرلیا۔ڈ
سٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل ظفر چٹھہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے آج بھونگ کے قریب گزرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنادیاہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو گیس پائپ لائن کے قریب سے مشکوک حالت میں دیکھ کر انھیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور انکے قبضے سے 9 کلو دھماکہ خیز مواد ، الیکٹرک سرکٹ اور ریمورٹ کنٹرول اور اسلحہ برآمد کرلیا، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گیس پائپ لائن کو اڑانا چاہتے تھے۔ قبل از بھی دو دفعہ وہ گیس پائپ لائن کو اڑا چکے ہیں۔ ڈی پی اوکا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے