بھارت کی اطالوی بہو سونیا گاندھی کے بیٹے کا مشہور بہو تلسی سے مقابلہ ہو گا

Rahul Gandhi, Smriti Irani

Rahul Gandhi, Smriti Irani

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی اطالوی بہو سونیا گاندھی کے بیٹے کا مشہور بہو تلسی سے مقابلہ ہوگا۔ بھارت میں ایک عشرے تک حکمرانی کرنے والی کانگریس کی سربراہ ، سونیا گاندھی خود بھارت میں بہو بن کر آئی تھی ، لیکن ان انتخابات میں وزارت عظمی کے امیدوار ان کے بیٹے راہول گاندھی کو ، بھارت کی سب سے مشہور بہو کا مقابلہ کرنا ہے ساس بہو کا زمانہ ہوا پرانا۔ اب ہے سیاست کے میدان کو سجانا، بھارت کے تاریخی انتخابات میں سب سے مشہور کنوارے راہول گاندھی کے مدمقابل ہیں سب سے مشہور بہو، تلسی۔

رشتوں کے بھی روپ بدلتے ہیں نئے نئے سانچے میں ڈھلتے ہیں۔ بھارت کے سوپ کی سب سے مشہور ہیروین بہو، تلسی کا اصل نام سمرتی ایرانی ہے،جنھوں نے ھکمران جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے مقابل کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،وہ بھی کانگریس کے گڑھ اور راہل گاندھی کے پارلیمانی علاقے امیٹھی سے۔ٹی وی آرٹسٹ اور راجیہ سبھا ممبر سمرتی ایرانی بی جے پی کے ٹکٹ سے میدان میں اتری ہیں ۔