ڈیرہ مراد جمالی؛ پولیس چوکی پر فائرنگ، 1 پولیس اہلکار جاں بحق

Dera Murad Jamali

Dera Murad Jamali

ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پیرو پل پولیس چوکی پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل عبدالعزیز جاں بحق ہوگیا۔

اس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو فراد ہوگئے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔