مالنگا آخر میں اچھی بولنگ کرتے ہیں، دس ، پندرہ رنز کم بنے، دھونی

Dhoni

Dhoni

ڈھاکا (جیوڈیسک) بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے فائنل میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ویرات کوہلی نے بہترین اننگزکھیلی، تاہم یہ ہماری بدقسمتی تھی کہ ہم نے 10 سے 15 رنز کم بنائے۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکاکے بولروں نے آخری 4 اوورز میں بہت اچھی بولنگ کی۔ انکا کہنا تھا کہ مالنگا کوآخر کے اوورز میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ اور ایسا ہی ہوا انھوں نے اچھی بولنگ کی۔ واضح رہے کہ یہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پہلی شکست ہے۔ ادھر بھارت کے ویرات کوہلی مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے ہیں۔

اس ایونٹ میں انھوں نے 319 رنز بنائے۔ دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں پر بھارتی میڈیانے شدید تنقید کی۔ اور کہا کہ بھارتی بیٹس مینوں نے رنز بہت کم بنائے۔ جس کی وجہ سے بھارت میچ میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

بھارتی میڈیامیں یہبحث بھی جاری ہے کہ شکست کے ذمہ دار یووراج سنگھ ہیں یادھونی؟ جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ یووراج سنگھ کے گھر پر مشتعل لوگوں نے پتھراؤ بھی کیا ہے۔