لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے اتوار بازاروں میں موسم بہار کی سبزیاں مرغی کے بھاوٴ فروخت ہونے لگیں ، سستی اشیا ڈھونڈنے والے سفید پوش خریداروں کی طرح مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دی۔ڈ
الر کی قیمت کم ہوگئی لیکن سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ،موسمی سبزیاں اور مصالحہ جات کے نرخ مرغی کے داموں سے بھی بڑھ گئے ،دیسی ٹنڈے 128،بھنڈی 138،کچنار 122 ،لیموں 144 ، لہسن 130 ،ادرک 206 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
مہنگائی سے پریشان صارفین اپنے صبر پر کہاں تک ضبط کرتے ، پکار اٹھیکہ روزمرہ اشیا مہنگی بھی ہیں اورمعیار بھی ٹھیک نہیں۔مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ بازاروں میں موجود ضرور ہے لیکن ان کا کیا کردار ہے،اسے شائد وہ خود بھی نہیں جانتے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔