سابق ایم این اے کے بیٹے کا مزدور پر وحشیانہ تشدد سلام نا کرنے پر مار مار کر ادموھا کر دیا
Posted on April 7, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) سابق ایم این اے کے بیٹے کا مزدور پر وحشیانہ تشدد سلام نا کرنے پر مار مار کر ادموھا کر دیا۔ تفصیل کے مطابق کروڑ نشیب کے کریم بخش نے الزام عائد کیا کہ سابق ایم این اے سردار جہانگیر احمد خان سیہڑ کے بیٹے سردار ذولفقار علی خان سیہڑ نے اسے سلام نہ کرنے کی پاداش میں وحشیانہ تشدد کر کے اس کا سر پھاڑ دیا۔
جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ جب وہ بے ہوش ہوا تو ذوالفقار علی خان واڑہ سیہڑاں ہسپتال میں چھوڑ گئے۔ رشتہ داروں کو علم ہوا تو وہ واڑہ سیہڑاں ہسپتال پہنچے اور اس کو اور اٹھا کر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال لے آئے۔ گزشتہ روز ایم پی اے مجید خان نیازی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مضروب کریم بخش کی حمایت میں تھانہ پہنچے۔
تھانے کے باہر درجنوں افراد نے ذوالفقار علی خان کے خلاف احتجاج کیا اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہو سکا۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ زیر مشاہدہ ہے مکمل رپورٹ آنے کے بعد کروائی کی جائے گی۔