پاکستان کی فلپائن کیخلاف 40 سال بعد فتح

Aisam-ul-Haq

Aisam-ul-Haq

منیلا (جیوڈیسک) ریورس سنگلز میں عقیل خان نے جونی آرکیلاکو ہرایا جبکہ فیصلہ کن ریورس سنگلز میں پاکستان کے اعصام الحق نے پیٹرک جان کو زیر کیا۔ تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ ستمبر میں تھائی لینڈ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ نے کویت کو چار، ایک سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔ اتوار کوپہلے سنگلز مقابلے میں عقیل خان نے فلپائن کے جونی آرکیلا کے خلاف فتح سے مقابلہ دو، دوسے برابر کر دیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ دو، دو سیٹس سے برابر تھا تاہم پانچویں سیٹ میں فلپائنی کھلاڑی فٹنس مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوگئے ، اس سیٹ میں عقیل خان کو پانچ ، ایک کی واضح برتری حاصل تھی۔

ان کا مجموعی اسکورچھ چار ، ایک چھ ، چھ دو ، تین چھ اور ایک پانچ رہا۔ فیصلہ کن سنگلز میں اعصام الحق قریشی نے پیٹرک جان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو چھ ، تین چھ ، چھ تین اور چار چھ سے شکست دے کر پاکستان کی فتح کویقینی بنایا۔