لاپتہ ملائشین طیارے کی تلاش میں پیش رفت

Malaysian, plane

Malaysian, plane

سڈنی (جیوڈیسک) لاپتہ ملائشین طیارے کی تلاش میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے،آسٹریلین حکام کا کہنا ہے کہ بلیک بکس کے مزید سگنل موصول ہوئے ہیں جس سے جلد ملبہ جلد ڈھونڈ نکالیں گے۔

ایئر چیف مارشل اینگس ہوسٹن نے میڈیا کوبتایا کہ آسٹریلوی بحری جہاز اوشن شیلڈ کو ایسے سگنل ملے ہیں جو طیارے کے بلیک باکس کے سگنلز سے مطابقت رکھتے ہیں۔

اوشن شیلڈ کو یہ سگنل دو مرتبہ ملے اور ایک مرتبہ ان کا دورانیہ دو گھنٹے سے زیادہ تھا۔ ان کاکہناتھا کہ اب تک کا سب سے خوش آئند سراغ ہے۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بارے میں مزید معلومات درکار ہیں اور مزید تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔