بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 6 انتخابی حلقوں میں پولنگ

Election

Election

دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں6 انتخابی حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔

بھارت میں تاریخ کے سب سے بڑے اور طویل انتخابی عمل کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت ملک کے 81 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹر ایوان زیریں ’لوک سبھا‘ کی 543 نشستوں پر 9 مراحل میں حق رائے کا استعمال کرکے اپنی نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔

پولنگ کے لئے الیکٹرانک مشینوں کی مدد لی جا رہی ہے اور پہلی مرتبہ رائے دہندگان کو کسی بھی امیدوار کو نہ چننے کا ’آپشن‘ بھی دیا گیا ہے۔ ایسے ووٹر ’ان امیداروں میں سے کوئی نہیں‘ والا بٹن دبا کر اپنی رائے دے سکیں گے۔

انتخابی عمل کے پہلے مرحلے پر ریاست آسام اور تری پورہ کے 6 حلقوں میں پولنگ جاری ہے، ان 6 حلقوں میں 64 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 8 ہزار 500 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔