پاکستان آئندہ ہفتے بین الاقوامی بانڈز جاری کرے گا

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان آئندہ ہفتے بین الاقوامی بانڈز جاری کرے گا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 7 سال بعد یورو بانڈز کی نیلامی کرے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کو بانڈز کی نیلامی سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔دبئی سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے روڈ شوز کے نتائج غیر ملکی سرمایاکاروں کی ان بانڈز میں دلچسپی کی صورت میں آئندہ ہفتے نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

سی ایس ایف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس مد میں امریکا سے ملنے والی رقم دراصل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے اخراجات کی ادائیگی ہے۔امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کی فراہمی حالیہ امریکی دورے میں متوقع ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت بھارت کے ساتھ بھی اچھے معاشی تعلقات کی خواہاں ہیں تاہم مزید پیش رفت کے لیے نئی بھا رتی حکومت بننے کے منتظر ہیں۔