لاپتا بادشاہ خان کیس، سیکریٹری دفاع، ڈی جی آئی بی ، آئی جی پنجاب پیش

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ نے لاپتا شخص بادشاہ خان کیس میں آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ 15 دن میں تمام حساس اداروں سے معلومات جمع کر کے 23 اپریل کو رپورٹ پیش کی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں لاپتہ شخص بادشاہ خان کیس کی سماعت جسٹس عباد الرحمان نے کی، عدالتی حکم پر سیکریٹری دفاع ، ڈی جی آئی بی ، آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ، اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے ، تاہم آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سربراہ پیش نہیں ہوئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے مگر تفتیش میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

لاپتا شخص کی بازیابی کے حوالے سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کمیشن پہلے ہی کام کر رہا ہے ، جس پر جسٹس عباد الرحمان نے ریمارکس دیئے کہ لاپتا افراد کمیشن صرف سفارشات دے سکتا ہے، فیصلوں پر عمل نہیں کروا سکتا ، عدالت نے آئی جی کو تمام حساس اداروں سے معلومات جمع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک متوی کردی۔