تھر: غذائی قلت کے باعث مزید ایک خاتون جاں بحق ہو گئی

Thar Patient

Thar Patient

مٹھی (جیوڈیسک) تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ سول اسپتال مٹھی میں اب بھی ایک سو اکتیس مریض زیر علاج ہیں۔

تھر میں غذائی قلت سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں چون سال کی سروپاں نامی خاتون دم توڑ گئی۔ اسپتال میں اب بھی ستتر بچوں سمیت ایک سو اکتیس مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب علاقے میں موجود جانوروں کو چارے کی کمی کا سامنا ہے اور لوگ اپنے مویشیوں کو بچانے کے لیے نقل مکانی کر رہے ہیں۔