اسلام آباد: چینی باشندے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں تعینات چینی اہلکار نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

ذرائع کے مطابق چینی سفارتخانے میں تعینات چینی اہلکار ہویاچن نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔ چینی اہلکار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانی معلوم ہوتی ہے۔

چینی اہلکار کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دی ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔