میرپور شہر ایک بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں بزنس کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ محمد نعیم

میرپور: مرکزی انجمن تاجرا ن (رجسٹرڈ) میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرے۔میرپور شہر ایک بڑا تجارتی مرکزہے جہاں بزنس کے بڑے مواقع موجود ہیں۔قائداعظم سٹیڈیم میرپور خصوصی توجہ کا طلب گار ہے۔ میرپور کے نوجوانوں کو قائد اعظم سٹیڈیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔

سٹیڈیم مارکیٹ کے تاجروں کو پینے کے صاف پانی کی سخت کمی کا سامناہے۔ سیوریج کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔قائد اعظم سٹیڈیم میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں سٹیڈیم مارکیٹ میں بزنس کی شرح بڑھ رہی ہے۔ جو کہ خوش آئند بات ہے۔

تجارت ہی ایسا عظیم پیشہ ہے جونبی آخر الزماں حضرت محمد نے خود بھی اپنایا اور اسے پسند بھی فرمایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم سٹیڈیم مارکیٹ میں کاروباری آفس کاروان نور ٹریول کے افتتاح کے موقع پر وہاں پر موجود تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔