پیرمحل : نامعلوم چور لاکھوں روپے کے مویشی چھین کر فرار

پیرمحل : نامعلوم چور لاکھوں روپے کے مویشی چھین کر فرار تفصیل کے مطابق سی پلاٹ بستی اوڈ کے رہائشی محمد رمضان ولد عبداللہ قوم راجپوت اوڈ کی بھتیجی شمیم بی بی عمر 16سال لاری اڈا پیرمحل کے قریب جانور جس میں چار کٹے ایک بچھڑی ایک بکری مالیت تین لاکھ روپے کو چرا رہی تھی کہ نامعلوم مویشی چوروں نے بچی کو ڈرا دھمکا کر بھگا دیا اور جانور لے کر ذاکر آباد کے قریب مرغی خانہ کے قریب لے جاکر مزدا نمبری 1797LETمیں جس کو ڈرائیور خاور ندیم ڈرائیور چلاتا ہے۔

لوڈ کرکے لے گئے عارف والا بائی پاس پر اتار کرنامعلوم مویشی چوروںنے مزدا ڈرائیور کو کرایہ دے کر واپس بھجوادیا محمد رمضان نے مویشی چوروں کی تلاش کی اردگرد لوڈ رگاڑی اڈاجات سے معلوم کیا تو خاور ندیم مزدا ڈرائیورنے مسروقہ جانور اپنی گاڑی میں لوڈ کرکے عارف والا بائی پاس پر چھوڑنے کابتلایا محمدر مضان نے نامعلوم مویشی چوروں کے خلاف تھانہ صدر پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔