طلاق دلوانے کا رنج ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں چھ افراد شدید زخمی

پیرمحل: طلاق دلوانے کا رنج ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں چھ افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر57/4ٹکڑامیں ٹھڈوں مکوں گھونسوں لاتوں اور سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں چھ افراد جن میں مافیہ بی بی دختر عبدالغفور ، عبدالغفور ولد منشائ۔محمد افضل ولد عبدالغفور ، محمد آصف ولد عبدالغفور ، اور فاروق ولد بشیر احمد ، بشیر احمد ولد سنتا شدید زخمی ہوگئے۔

وجہ عناد طلاق دلوانے کا رنج بیان کی گئی ہے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی تھانہ صدر پولیس نے دونوں گروپوں کی درخواستوں پر کاروائی شروع کردی۔