حکومت اسلام آباد میں کچی آبادیوں کو گرانے سے قبل متبادل انتظام کریں۔محمد اسلم
Posted on April 7, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, سٹی نیوز
اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک کی تعمیر و تر قی صفائی ستھرائی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
حکومت اسلام آباد میںکچی آبادیوں کو گرانے سے قبل متبادل انتظام کر یں تا کہ شہر میں انتظامی اور رہا ئشی مسائل پیدا نہ ہو ں۔انھوں نے کہا شہریوں کو رہا ئشی سہو لیات کی فرا ہمی فلاحی ریا ست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔حکو مت مسیحی نمائندوں سے ملکر مسائل کے حل کے لیے درمیانی راستہ نکالے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسیحی برادری کے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پر ممتاز مسیحی رہنماء جے سالک ،جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر ،پطر س جو زف ،جمشید خو شی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد کی کچی بستیوں میں بسنے والے ہزاروں اقلیتوں کو بے گھر نہ کیا جا ئے اگر کسی بستی کو گرانا ہے تو اس سے قبل مکینوں کو متبادل جگہ دی جائے۔
انھوںنے کہا کچی آبادیوں کو گرانا بنیادی انسانی حقوق اور دستور پاکستا ن کی بھی پامالی ہے ہم حکو مت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہاسلام آباد کی کسی بستی میں اگر جرائم پیش افرد آکر آباد ہو ئے ہیں تو اُن کو گر فتار کر کے سزاء دینے کی بجا ئے بستیوں کو گرا کر ہزاروں مر د و خو اتین اور بچوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com