پیرمحل اور گردونواح میں پرائیویٹ کالجز سکولز نونہالوں کا مستقبل تباہ کرنے لگے
Posted on April 7, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل : پیرمحل اورگردونواح میں پرائیویٹ کالجز سکولز نونہالوں کا مستقبل تباہ کرنے لگے سکول میں میٹرک پاس اساتذ ہ اور پرائیویٹ کالجز بغیرالحاق بھاری رقوم وصول کررہے ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل اور گردونواح میں قائم پرائیویٹ کالجز جن میں بی کام، ایم کام ، ایم اے ، بی بی اے ، اے سی سی اے سمیت ڈگری اور انٹر سطح پر کلاسز بغیر کسی یونیورسٹی کے الحاق کے لگاکر طلبہ سے فی کس ہزاروں روپے ماہانہ ٹیوشن فیس وصول کی جا رہی ہے۔
ان میں تعینات استاد برائے نام تعلیم یافتہ ہے ان درجنوں کالجز میں صرف ایک کالج کا الحاق انٹر سطح تک ہے جبکہ باقی غیر قانونی طور پر طلبہ وطالبات کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں امتحانات کے وقت کسی بھی دوسرے شہر کے کالج کے ذریعے ایک مقررہ فیس دے کر داخلہ بھجوا کر طلبہ وطالبات کو مطمئین کرنے کی کوشش کی جاتی ہے طلبہ و طالبات کے احتجاج پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہے جبکہ پرائیویٹ سکول مالکان نے کرایہ کے مکانات جس میں کمرہ جات کی تعداد دو سے تین تک ہوتی ہے لے کر پرائیویٹ سکول قائم کرکے سینکڑوں طلبہ وطالبات کو داخل کر رکھا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com