جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی پہلی فلم ” ہیروپنتی “ کا ٹریلر جاری

Tiger Shroff

Tiger Shroff

ممبئی (جیوڈیسک) اسی کے عشرے کی سپر ہٹ فلم ’ہیرو‘ کے ہیرو جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف بھی بطور ہیرو اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کرنے جا رہے ہیں۔ جی ہاں ٹائیگر شیروف ساجد ناڈیا والا کی پروڈکشن میں بننے والی رومانٹک ایکشن فلم ” ہیروپنتی “ سے بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے جا رہے ہیں جس کے ہدایتکار صابر خان ہیں۔

ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی گھومتی ہے دو پیار کے متوالوں کے درمیان جو زمانے کی لگائی گئی پابندیوں کو ماننے سے انکاری ہیں ور اپنے پیار کو پانے کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ دوسری طرف ان کے مدِمقابل ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہونے والی والی اداکارہ کرِتی سینن بھی ان ہی کی طرح نووارد ہیں،نئے نئے اداکاروں کی نئی نئی فنکاری کیا گل کھلاتی ہے یہ تو 23 مئی کو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔