نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے اور مہنگے ترین انتخابات کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعت بی جے پی نے انتخابات کے لئے اپنے منشور کا اعلان کر دیا۔
دئیے گئے منشور کے مطابق ملک کی معاشی حالت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور کالے دھن کی ملک میں واپسی کو بنیادی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔
منشور میں کہا گیا ہے کہ زرعی اجناس کی بروقت منڈیوں تک فراہمی کے لئے نیا زرعی ریل نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔
دیہی علاقوں کے ہر گھر میں پینے کے پانی کی فراہمی اور کھیتوں تک نہری پانی کی ترسیل کو بھی اولین ترجیح حاصل ہے۔