نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال کا کہنا ہے کہ آخری سانس تک بھارت میں کرپشن کے خلاف لڑوں گا۔ بھاگ کر پاکستان نہیں گیا۔
انتخابی ریلی کے دوران اروند کجری وال نے وزارت اعلی سے انچاس روز بعد مستعفی ہونے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بھاگے نہیں کرپشن کے خلاف آخری سانسوں تک لڑیں گے اور نہ ہی بھاگ کر پاکستان گئے۔
بھارت میں عام آدمی پارٹی کے چار سو امیدوار میدان میں ہیں۔ اروند کجری والVaranasi میں بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے مقابل کھڑے ہیں۔