دپیکا پڈکون بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کو تیار نہیں

Deepika

Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ ہیروئن دپیکا پڈکون بوائے فرینڈ رنویر سنگھ کو تنہا چھوڑنے کو تیار نہیں۔ کرن جوہر کی شدھی کو نہ کر کے رنویر کے مقابل باجی راؤ مستانی کے لیے ہاں کر دی۔

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی دوستی بڑھنے لگی۔ دونوں ایک ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم باجی راؤ مستانی کے لیے رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا تو اداکارہ دپیکا پڈکون نے کرن جوہر کی شدھی کے لیے نہ کر کے رنویر کی مستانی بننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

بالی وڈ ذرائع کے مطابق کرن جوہر دپیکا کے انکار کے بعد فلم کے لیے کترینہ کیف اور رنبیر کپور کو کاسٹ کر سکتے ہیں۔