پنجاب بھر میں ایک طرز کا کمپیوٹر ائزڈ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
Posted on April 7, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور (محمد خرم شہزاد بھٹی ) عوام کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں ایک طرز کا کمپیوٹر ائزڈ ڈرائیو نگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا ڈیزائن فیچر تمام اضلاع میں یکساں ہو گا،انٹرنیشنل معیارکے ڈرائیونگ لائسنس کی تیاری میں پنجاب انفارمشن ٹیکنالوجی بورڈ کا تعاون حاصل ہے اور پنجاب بھر کے اضلاع کا ڈرائیونگ سسٹم سنٹرلائزڈ ہو گا۔
لائسنس ویرفیکیشن آن لائن ہو سکے گی۔اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری کو ذمہ داری سونپ دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تین ماہ کے اندر اندر منصوبہ مکمل کریں۔چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو سنٹرلائزڈ کرنے کا کام جاری ہے اور بہت جلد پنجاب بھر میں ایک ہی طرز کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔جن کا ڈیزائن فیچر ایک ہی طر ح کا ہوگا جس کی تیاری میں بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تعاون حاصل ہے۔تمام اضلاع کا کمپیوٹرائز نظام سنٹر لائز ہونے سے شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق بھی کر سکیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com