مسعود احمد بھٹی کے قتل میں استعمال ہونے والی دو کلاشنکوفیں برآمد

مصطفی آباد/للیانی: مسعود احمد بھٹی کے قتل میں استعمال ہونے والی دو کلاشنکوفیں برآمد، تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی کے قتل میں ملوث ملزمان محمد مقصود عرف بائو اور محمد ریاض ولد سرجا بھٹی نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ مسعود احمد بھٹی کے قتل میں استعمال ہونے والی کلاشنکوفیں ہم نے اپنے گھر میں موجود پیٹیوں میں رکھی ہوئی ہے۔

ملزمان کی نشاندہی پر دفتوہ میں موجود ان کی رہائش گاہوں سے دو کلاشنکوفیں بر آمد کرکے ناجائز اسلحہ کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔