ناصران ولایت تنظیمی و تربیتی کنونشن کی تیاریاں اپنے عروج پر

اسلام آباد: ناصران ولایت تنظیمی و تربیتی کنونشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، کنونشن کی تیاری کیلئے اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیئرمین کنونشن سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی اسلام آباد کی کابینہ ارکان سمیت کنونشن کی انتظامی کمیٹیوں کے تمام سربرہان نے شرکت کی اور کنونشن کی تیاریوں کے امورکا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سید فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سالانہ تین روزہ کنونشن گیارہ سے تیرہ اپریل تک جارہی رہے گا۔

کنونشن میں ملک بھر سے ضلعی سیکرٹری جنرل بشمول کابینہ سمیت شوریٰ عالی ، مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، کنونش جامعہ امام صادق جی نائن کراچی کمپنی میں ہوگا۔ کنونشن کے شرکاء جمعرات سے پہنچے شروع ہوجائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو کنونشن کے شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دیدی گئی ہے۔ امید ہے کہ انتظامیہ کنونشن کے شرکاء کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے۔