پسماندہ علاقہ میں سستے بازار کے قیام سے سینکڑوں خاندانوں کے گھروں کے چولہے جل رہے ہیں
Posted on April 7, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: پسماندہ علاقہ میں سستے بازار کے قیام سے سینکڑوں خاندانوں کے گھروں کے چولہے جل رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کو اچھی ، معیاری اشیاء سستے داموں مل رہی ہیں۔ گرجاکھ کے پسماندہ علاقہ میں چند سالوں سے سستا بازار لگایا جا رہا ہے جہاں پر اشیائے خورد و نوش ، کپڑے ، جوتے ، سکول بیگ ، کتابوں سمیت بچیوں کے جہیز کے لیے اچھے اور معیاری برتنوں کے سینکڑوں سٹال لگائے جاتے ہیں۔
سستا بازار لگنے سے ناصرف علاقہ مکینوں کو سستی اشیاء خریدنے کو مل رہی ہیں بلکہ سینکڑوں خاندانوں کا روزگار بھی چل رہا ہے ۔ سستے بازار کے آنر خالد انصاری نے بتایا ہے کہ بہت سے ایسے دکاندار ہیں جن کو خود مدد کر کے سٹال لگا کر دئیے ہیں اور کوئی بھی بے روزگار شخص آتا ہے تو اس کے سٹال کے لیے فوری طور پر بندوبست کر دیا جاتا ہے جس سے ان افراد کے گھروں کا اچھا خاص گزارہ ہو جاتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com