کراچی: ناظم آباد میں دکان پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دکان پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں مسلح ملزمان نے دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی دکان میں موجود تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے، اب تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔