کراچی (جیوڈیسک) اداکار ہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ فنکارہ ہونے کے ناطے میری پہلی ترجیح ڈرامے ہیں۔ فلم میں ہوں شاہد آفریدی میں کام صرف ہمایوں سعید کی خواہش اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے کیا۔
البتہ شان اور ہمایوں سعید کے ساتھ فلموں میں کام کرنا میرے لئے باعث فخرہوگا۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ ٹی وی کے لوگ فلموں میں کام کرنے ہی نہیں لگے بلکہ فلمیں بھی بنارہے ہیں۔ کچھ فلموں کی کامیابی نے فنکاروں و پروڈیوسرز کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔
ہمیں بھی ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کام اپنے دل سے کرتی ہوں۔
فیشن شوز اور دیگر تقریبات میں جانے کو ترجیح دیتی ہوں۔ ڈراموں میں مصروفیات نے بہت سے کاموں سے دور کررکھا ہے مگر بہت جلد اپنے مداحو ں کو سرپرائز دوں گی۔